برکینافاسو کے دارالحکومت واگاڈوگو میں دہشتگردوں کا ہوٹل پر حملہ، 20 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 11:32

برکینافاسو کے دارالحکومت واگاڈوگو میں دہشتگردوں  کا ہوٹل پر حملہ، ..

برکینا فاسو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : برکینافاسو کے دارالحکومت واگاڈوگو میں دہشتگردوں نے ہوٹل پرحملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں 20افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، دہشت گردوں نے ہوٹل میں موجود متعدد افرادکو یر غمال بھی بنا لیا گیا۔ دہشت گردوں کی جانب سے ہوٹل کے باہر بھی بم دھماکے کیے گئے۔ دھماکوں کے بعد شہر بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

برطانوی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ہوٹل کے باہر2 کار بم دھماکے بھی ہوئے۔ حملے 20افراد ہلاک، جبکہ متعدد زخمی بھی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دوسری جانب فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ برکینافاسو کے وزیر بھی مغوی افراد میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو پوری طرح اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے، سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے مابین 5گھنٹے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔

شہر میں 7گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیاہے - غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق القاعدہ نے برکینافاسو میں ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد کم از کم6 ہے اور حملے کے وقت ہوٹل میں150 کے قریب افراد موجود تھے۔ حملے کے وقت ہوٹل میں ایئرلائن انڈسٹری سے متعلق کانفرنس ہورہی تھی۔

متعلقہ عنوان :