شاہد آفریدی نے اپنی حاضر جوابی سے شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 جنوری 2016 11:35

شاہد آفریدی نے اپنی حاضر جوابی سے شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا

آکلینڈ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری- 2016ء) قومی ٹونٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنی حاضر جوابی سے شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا ۔

(جاری ہے)

آکلینڈ میں نیوزی کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 35سالہ آل راؤنڈر نے پہلے بیٹنگ کے دوران محض 8گیندوں پر 23رنز بنا کر ٹیم کا ٹوٹل 171رنز کر نے میں مدد کی اور اس کے بعد اہم مواقع پر 2وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کی کمر توڑی ،اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 3کیوی بلے بازوں کے کیچز بھی پکڑے ۔

مین آف دی میچ کی تقریب میں جب کمنٹیٹر نے آفریدی کے مین آف دی میچ ہونے کا اعلان کیا تو انہوں نے ان کے 23رنز اور 2وکٹوں کا ذکر تو کردیا تاہم 3کیچز کا بتانا بھول گئے ۔ اس موقع پر بوم بوم آفریدی نے کمنٹیٹر کو یاد دلایا کہ انہوں نے 3میزبان بلے بازوں کے کیچ بھی تھامے ہیں جس پر اردگرد موجود لوگوں نے قہقہے لگائے ۔

متعلقہ عنوان :