ورسٹائل اداکارہ حنا دلپزیر نے زندگی کی پچاس بہاریں دیکھ لیں

ہفتہ 16 جنوری 2016 11:41

ورسٹائل اداکارہ حنا دلپزیر نے زندگی کی پچاس بہاریں دیکھ لیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) پاکستانی ورسٹائل اداکارہ حنا دلپزیر 50 برس کی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا دلپزیر 16 جنوری 1966ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ٹی وی سے کیا جبکہ ڈرامہ سیریل بلبلے سے ان کی پہچان ہوئی جس میں انہوں نے مومو کا کردار ادا کیا، ان کی ڈرامہ سیریل بلبلے میں مومو کا کردار بچوں سمیت ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ثابت ہوا ۔