سیلفی کے سبب ہونے والی اموات ۔۔بھارت پوری دنیا میں سب سے آگے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 11:48

سیلفی کے سبب ہونے والی اموات ۔۔بھارت پوری دنیا میں سب سے آگے

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : بھارت پوری دنیا میں سیلفی کے سب ہونے والی اموات کی شرح میں سب سے آ گے ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ کے مطابق 2015ءمیں سیلفی کے سبب سب سے زیادہ اموات بھارت میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔جن کی تعداد کم و بیش 27 بتائی گئی ہے۔ جبکہ رواں شال کے آغاز کے پہلے پندرہ دنوں میں بھی بھارت ہی میں سیلفی لیتے ہوئے تین اموات ریکارڈ کی گئیں۔

2015ءکی سیلفی اموات کی فہرست میں وہ افراد شامل ہیں جنہوں نے تیز رفتار چلتی ہوئی ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے سمیت ، سیلفی کی کوشش میں چلتی کشتی سے گر جانے ،دریا کے کنارے سے سیلفی کی کوشش میں پھسل جانے والے افراد بھی شامل ہیں۔تاج محل میں سیلفی لیتے ہوئے سیڑھیوں سے گر کربری طرح زخمی ہونے والا جاپانی سیاح بھی جانبر نہ ہو سکا اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

(جاری ہے)

بھارت میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سلفی کے لیے خوب جانا جاتا ہے جنہیں دنیا کے دوسرے رہنماﺅں اور لیڈرز کے ساتھ سیلفی لینے کے شوق کی وجہ سے شہرت ملی۔ جبکہ بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان کے گانے ’سیلفی لے لے رے‘ کو بھی گذشتہ برس خاصی مقبولیت حاصل رہی ۔تاہم سیلفی اموات کے بعد سکیورٹی کو مزید سخت کرنے اور آئندہ سیلفی اموات کو روکنے کے لیے ممبئی پولیس نے نو سیلفی زونز بھی متعارف کر وا دئے گئے ہیں جہاں سیلفی لینا سختی سے منع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :