کیویز کے خلاف پہلے میچ میں فتح ، آئی سی سی ٹی20رینکنگ میں پاکستان کی ترقی

ہفتہ 16 جنوری 2016 11:49

کیویز کے خلاف پہلے میچ میں فتح ، آئی سی سی ٹی20رینکنگ میں پاکستان کی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاکستان کی فتح نے آئی سی سی ٹوئنٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ترقی دلا دی۔ شکست کے باوجود کیوی ٹیم کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔ آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کی جیت نے پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں بھی ترقی دلادی۔

جبکہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی سرفہرست آٹھ ٹیموں میں صرف آٹھ پوائنٹس کافرق ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اورسری لنکا تینوں کے پوائنٹس ایک سواٹھارہ ہیں تاہم وہ بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن پرفائز ہیں۔انگلینڈ کی ایک سوسترہ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ پر فتح کی بدولت پاکستان کو دو ریٹنگ پوائنٹس ملے جس کے باعث گرین شرٹس نے ایک سوسولہ پوائنٹس لے کر جنوبی افریقاکو پانچویں پوزیشن سے برطرف کرکے اس پرقبضہ کرلیا ہے۔جنوبی افریقا ایک سوپندرہ پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر چلے گیا ہے۔ جبکہ دوپوائنٹس کی کمی کے باوجود نیوزی لینڈ کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت ایک سودس پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پرہے۔

متعلقہ عنوان :