میچ فکسنگ : سری لنکن فنانشل کرائم انوسٹی گیشن ڈویژن کی کشال پریرا ، رنگنا ہیراتھ سے تحقیقات

ہفتہ 16 جنوری 2016 11:57

میچ فکسنگ : سری لنکن فنانشل کرائم انوسٹی گیشن ڈویژن کی کشال پریرا ، ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کشال پریرا اور رنگنا ہیراتھ سے مبینہ طور پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی فنانشل کرائم انوسٹی گیشن ڈویژن(ایف سی آئی ڈی) کی جانب سے اوپننگ بلے باز پریرا اور اسپن باوٴلر رنگنا ہیراتھ سے مبینہ میچ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے۔

واضح رہے پریرا نے سری لنکن حکام کو اکتوبر 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف گال ٹیسٹ میں بکیز کی جانب سے انھیں میچ فکسنگ کی پیشکش کے حوالے سے مطلع کیا تھا۔سری لنکا کرکٹ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ایف سی آئی ڈی، ٹیم کے کپتان اینجیلو میتھیوز اور ٹیم منیجر جیری وٹرسز سے بھی اس حوالے سے انٹرویو کرے گی۔

(جاری ہے)

ایف سی آئی ڈی یہ تفتیش سری لنکا کے وزیر کھیل جیاسیکرا کی جانب سے درخواست پر کررہی ہے۔

جیا سیکرانے اس سے قبل کہا تھا کہ نیشنل ٹریننگ اسکواڈ میں شامل ایک پریکٹس باوٴلر اور کوچ کے میچ فکسرز سے روابط کے شبہات ہیں۔سری لنکن وزیر کھیل نے ٹیم کی نیوزی لینڈ کے دورے میں عبرتناک شکست پر تفتیش شروع کر رکھی ہے۔سری لنکن ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0 سے شکست پر درجہ بندی میں پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جبکہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، ٹیم کو واحد کامیابی ایک ون ڈے میچ کی صورت میں ملی تھی۔