انگلینڈ سے شکست کے بعد کیویز کو ان کے میدان میں زیر کرنا خوش آئند ہے ، وقار یونس
ہفتہ 16 جنوری 2016 11:57
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تینوں ٹی 20 انٹرنیشنل میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کو اسی کے میدان پر شکست دینا خوش آئند ہے۔ تاہم نیوزی لینڈ ہوم گراوٴنڈ پر آسان ٹیم نہیں ہے اور اگلا میچ پاکستان کے نقطہ نظر سے زیادہ اہم ہوگا۔آکلینڈ میں پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل جیتنے کے بعد وقاریونس نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ محمد حفیظ نے بہت ہی عمدہ اننگز کھیلی، جب کہ احمد شہزاد نے بھی ٹیم کو اچھا آغاز دیا۔
وقاریونس کاکہنا تھا کہ جب کپتان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو ٹیم کو بھرپور حوصلہ ملتا ہے۔ ’درحقیقت یہ آفریدی کا دن تھا جنھوں نے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ ہر شعبے میں عمدہ پرفارمنس دی۔(جاری ہے)
‘وقار یونس نے کہا کہ یقیناً یہ ایک زبردست جیت ہے لیکن نیوزی لینڈ کو اگلے میچوں میں کسی صورت بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے میچ کے بعد انٹرویو میں کہا کہ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے وہ اس بات کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں کہ ہر کھلاڑی سو فیصد کارکردگی دکھائے اور محنت نظر آنی چاہیے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ محمد حفیظ بہت اچھا کھیلے جس کے بعد چند چھوٹی اننگز سے بھی ٹیم کو ایک 171 کا سکور کرنے کا موقع ملا۔انھوں نے کہا کہ ولیمسن اور منرو نے بہت ہی عمدہ بیٹنگ کی لیکن انھیں اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد تھا کہ وہ انھیں ہدف تک جانے سے روک سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.