شاہد آفرید ی ٹی ٹونٹی میں زیادہ مرتبہ مین آف دی میچ بننے والے کھلاڑی بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 جنوری 2016 12:01

شاہد آفرید ی ٹی ٹونٹی میں زیادہ مرتبہ مین آف دی میچ بننے والے کھلاڑی ..

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری- 2016ء) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفرید ی نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں شاہد آفریدی دس بار مین آف دی میچ بننے والے دنیائے کرکٹ کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کیخلا ف پہلے ٹی ٹونٹی میں شاہد آفریدی نے صرف 8 گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 23رنز بنائے اور پھر باولنگ میں دو وکٹیں بھی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تین کیچز بھی تھامے جس نے قومی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ، اس شاندار کارکردگی پر شاہد خان آفریدی کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا جس کے بعد ٹی ٹونٹی کپتان 10 بار مین آف دی میچ بننے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں ،اس اعزاز کو پانے کے لیے انہیں 88 میچز کا سہارا لینا پڑا ، افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد 38 میچوں میں 8 مرتبہ مین آف دی میچ کے ساتھ دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 45 میچوں میں 8 مرتبہ مین آف دی میچ کے ساتھ تیسرے اور پاکستان ہی کے محمد حفیظ 69 میچز میں 8 مرتبہ مرد میدان قرار پا کر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔

شاہد آفرید ی ٹی ٹونٹی میں زیادہ مرتبہ مین آف دی میچ بننے والے کھلاڑی ..