نیوزی لینڈ ، پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی اتوار کو ہیملٹن میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:09

نیوزی لینڈ ، پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی اتوار کو ہیملٹن میں کھیلا ..

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو ہملٹن میں کھیلا جائیگا ، شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 17 جنوری کو ہیملٹن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کیویز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی اور اس سلسلے میں پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 25 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 28 جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا ۔ واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پندرہ رنز سے شکست دیکر سیریز1-0کی برتری حاصل کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :