سنجے لیلا بھنسالی کا ساحر لدھیانوی ،امریتا پریتم کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:33

سنجے لیلا بھنسالی کا ساحر لدھیانوی ،امریتا پریتم کی زندگی پر فلم بنانے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے ساحر لدھیانوی اور شاعرہ امریتا پریتم کی زندگی کے رومانس پر فلم ’گستاخیاں‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، ساحر کے کردار کیلئے عرفان خان کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ ان کیساتھ مرکزی کردارکیلئے دپیکا پڈوکون کو منتخب کرنے کی خبریں سرگرم ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دونوں اداکاراؤں نے فلم ’پیکو‘ میں اکٹھے کام کیا تھا جو 2015ء کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی ،دپیکا پڈوکون اس سے قبل سنجے لیلا بھنسالی کیساتھ 2 فلموں میں کام کرچکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :