رسالپور اینڈ اکیڈمی نے سپورٹس میٹ کا میدان مار لیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:48

رسالپور اینڈ اکیڈمی نے سپورٹس میٹ کا میدان مار لیا

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) رسالپور: پاکستان ائرفورس رسالپور اینڈ اکیڈمی سپورٹس میٹ تمام مقابلوں کی چیمپیئن بن گئی ہے۔ اکیڈمی رسالپور اینڈ اکیڈمی سپورٹس میٹ تمام مقابلوں کی چیمپیئن بن گئی۔ ایونٹ میں پاکستان ایئرفورس نے باسکٹ بال، ہاکی اور فٹ بال مقابلوں میں ٹرافیاں تفصیلات کے مطابق انٹراکیڈمی اسپورٹس میٹ کے مقابل پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں منعقد ہوئے جس میں پاکستان ائرفورس نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اسپورٹس میٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ائروائس مارشل عاصم ظہیر اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے ایئرآفیسر کمانڈنگ تھے جنہوں نے فاتح ٹیم میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کی اور مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔انٹراکیڈمی اسپورٹس میٹ کے مقابلوں کا انعقاد ہر سال ہوتا ہے جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول، پاکستان نیول اکیڈمی کراچی اور پاکستان ایئرفورس رسالپور کی ٹیمیں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :