محمد عامر نے اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں واپسی کی ہے:کامران اکمل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 جنوری 2016 12:51

محمد عامر نے اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں واپسی کی ہے:کامران اکمل

حیدر آباد(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری- 2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں واپسی کی ہے ۔

(جاری ہے)

نیاز سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 34سالہ وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنی سزا پوری کرنے کے بعد قومی ٹیم کا حصہ بنے ہیں جو خوش آئند ہے ۔ پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی فتح کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے دورے کے پہلے ہی میچ میں کامیابی حاصل کر کے اچھا آغاز کیاہے کیوں کہ نیوزی لینڈ سے جیتنا آسان ہدف نہیں تھا ۔