عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 42 کارکنوں پر عائد فرد جرم کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں اپنے 42 کارکنوں پر عائد فرد جرم کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک نے رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کیجس میں یہ اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کے مقدمے میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی فرد جرم عائد کردی ہے اور ملزمان کو مقدمے کی نقل فراہم نہیں کی گئیں جو فرد جرم عائد کرنے سے پہلے فراہم کرنا قانونی طور پر لازمی ہے۔

درخواست میں یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ ایک وقوعہ کا نہ تو دو چالان پیش کیے جاسکتے ہیں اور نہ ہی الگ الگ ٹرائل ہوسکتاہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے عوامی تحریک کے کارکنوں عائد فرد جرم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :