دنیا کی دوسری آئن سٹائن۔۔۔ ایک بائیس سالہ ذہین لڑکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 13:23

دنیا کی دوسری آئن سٹائن۔۔۔ ایک بائیس سالہ ذہین لڑکی

شکاگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : ہارورڈ یونیورسٹی کا یہ ماننا ہے کہ دنیا کی دوسری آئن سٹائن ایک بائیس سالہ فزکس کی ماہر لڑکی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سبرینا گونزیلز محض چودہ سال کی تھی جب اپنا بنایا ہوا سنگل انجن طیارہ لے کر منظوری کے لیے MITکے کیمپس آفس میں آئی ۔ تاہم بائیس سالہ نوجوان لڑکی اب MITہی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہارورڈ سے پی ایچ ڈی کرنے کی خواہشمند ہے ۔

بائیس سالہ سبرینا فزکس کے کچھ مشکل ترین سوالات کے جوابات دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اپنی ذہنیت اور قابلیت کی بنا پر سبرینا کو دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں نے نوکری کی آفر کی یہاں تک کہ ناسا (NASA) نے بھی اس نوجوان ذہین فزکس گرل میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ سبیرنا کی تحقیق بلیک ہولز اور اسپیس ٹائم کی پیمائش کرنے کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

سبرینا کوانٹم مشین کی مدد سے کشش ثقل کو پہلے سے زیادہ تفصیل میں بیان کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

سبرینا سے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنی عمر کے دیگر نوجوان لڑکے لڑکیوں ک ی طرح شکاگو کی اس رہائشی ذہین لڑکی کو سوشل میڈیا میں ذرہ بھر بھی دلچسپی نہیں ہے ۔ سبرینا کا کوئی فیس بک ، لنکڈ ان یا انسٹا گرام اکاﺅنٹ نہیں ہے۔ اور نہ ہی سبرینا کے پاس سمارٹ فون ہے۔البتیہ سبرینا اپنی ویب سائٹ کو متواتر اپ ڈیٹ کرنے اور اس پر اپنی تحقیقات اور کامیابیوں سے متعلق درج کرنے میں مگن رہتی ہے۔

سبرینا کو پہلے MIT کی لسٹ میں رکھا گیا تھا ، یونیورسٹی پروفیسرز نے بتایا کہ جب ہم نے سبرینا کے طیارہ بناتے ہوئے ویڈیو دیکھی تو منہ کھُلا ہی رہ گیا ۔ سبرینا کی جانب سے کی گئی تمام تر محنت نا قابل یقین تھی۔ جس کے بعد اپنی گریجویشن میں سبرینا نے سب سے زیادہ گریڈز بھی حاصل کیے۔ سبرینا کو اپنی پڑھائی اور تحقیقات میں مدد کے لیے مختلف تنظیموں کی جانب سے ہزاروں ڈالرز بھی دئے گئے۔ فزکس کے لیے اپنے پیار اور جنون کا اظہار کرتے ہوئے سبرینا نے کہا کہ فزکس اپنے آپ میں ہی ایک پُر جوش مضمون ہے۔ یہ کوئی 9سے5والی چیز نہیں ہے ، ہاں جب آپ تھک جائیں تو سو جائیں لیکن جب تھکے نہ ہوں تو فزکس کریں ۔

متعلقہ عنوان :