اداکارہ آفرین خان کی اسٹیج ڈرامہ”شہزادی “میں شاندار رقص پرفارمنس، شائقین کے بھنگڑے

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:26

اداکارہ آفرین خان کی اسٹیج ڈرامہ”شہزادی “میں شاندار رقص پرفارمنس، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء)فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ آفرین خان کی اسٹیج ڈرامہ”شہزادی “میں شاندار رقص پرفارمنس، شائقین بھنگڑے ڈالنے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق اداکارہ آفرین خان ان دنوں الفلاح تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ”شہزادی “میں پرفارم کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں ان کے ساتھ اداکارافتخار ٹھاکر، امانت چن، علی ناز اور ندیم چٹا بھی اپنی مزاح سے بھرپورجگتوں سے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر رہے ہیں۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ آفرین خان کا کہنا تھا کہ زندہ دل لاہوریے فن اور فنکارسے پیار کرنے والے ہیں اور مجھے ہمیشہ اپنے مداحوں سے یہاں پیار ہی ملا ہے ۔