عامر خان نے 25ہفتوں میں 25کلو وزن کم کرنے کی ٹھان لی

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:26

عامر خان نے 25ہفتوں میں 25کلو وزن کم کرنے کی ٹھان لی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار عامر خان کا شمار انڈسٹری کے ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو کسی بھی کردار میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اداکار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سپر سٹار نے فلم میں ایک 55سالہ پہلوان کے کردارکی ادائیگی کیلئے پہلے چھ ماہ کے عرصے میں اپنے وزن میں 25کلو اضافہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر سٹار فلم کے دوسرے حصے کی فلمبندی کیلئے 25 ہفتے میں اپنے وزن میں 25کلو وزن میں کمی لائیں گے۔گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزن میں بے تحاشا اضا فہ کرنے پر ماہرین صحت کی طرف سے انھیں خبردار کیا گیا تھا کہ وزن میں اس قدر اضافہ انکے اعصاب کیلئے خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے تاہم اداکار نے کسی کی ایک نہ سنی اور اپنے کام میں مشغول رہے۔اداکار آجکل وزن میں کمی کرنے کیلئے ڈاکٹر ونود دھرندر کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔واضح رہے سپر سٹار دنگل میں لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز پہلوان مہاویر بھگت کے کردار میں نظر آئیں گے