بولی ووڈ سٹار سلمان خان کو ایک اور لیگل نوٹس جاری

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:33

بولی ووڈ سٹار سلمان خان کو ایک اور لیگل نوٹس جاری

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اداکاری کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میڈیا کی نظروں میں رہنے کے ساتھ ساتھ قانونی جھگڑوں کی وجہ سے بھی اکثر شہہ سرخیوں کی زینت بنے رہتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز سلمان خان کو بھارت کی نامور مارکیٹ خان ٹریڈرز کی جانب سے انکا نام استعمال کرنے پر لیگل نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے سپر سٹار کی جانب سے اپنی 50سالگرہ کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کیلئے خان مارکیٹ آن لائن کے نام سے ایک ویب سائٹ کا لنک شیئر کیا گیا تھا۔ مذکورہ ویب سائٹ پر انکی طرف سے اپنے پرستاروں کو بیش قیمیت انعامات جیتنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔بھارتی شہر نیو دہلی میں واقع مشہور خان مارکیٹ کی جانب سے سپر سٹار سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی سائٹ کا نام تبدیل کر لیں کیونکہ اس سے انکا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ تاہم سپر سٹار کی جانب سے کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا تھا۔ سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان “ کی شوٹنگ میں مصرو ف ہیں

متعلقہ عنوان :