انوشکا شرما قطرینہ کیف کے حسن کی دیوانی ہو گئیں

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:40

انوشکا شرما قطرینہ کیف کے حسن کی دیوانی ہو گئیں

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی ہم عصر اداکارہ قطرینہ کیف کے حسن کی دیوانی ہو گئی ہیں۔اداکارہ انوشکا شرماکی جانب سے حال ہی میں قطرینہ کیف کی نئی آنے والی فلم ”فتور “ کے لانچ کیے جانے والے گانے میں رقص دیکھنے کے بعد سے ان کے حسن کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انوشکا شرما کی طرف سے ”فتور “ کا گانا ”پشمینا “ دیکھنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ گانے میں حسن کا شاہکار دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے ابھیشک کپور کی ”فتور “ کی کہانی ممتاز ناول نگار چارلس ڈکنز کے شہرہ آفاق ناول ”گریٹ ایکسپیکٹیشنز“ سے ماخوذہے۔فتور میں اداکارہ قطرینہ کیف کے ہمراہ آدتیہ رائے کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ علا وہ ازیں اداکارہ تبو بھی فتور میں نمایاں کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ قطرینہ کیف کی فتور رواں سال 12فروری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی