وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف پیر کو ایران اور سعودی عرب جائیں گے ۔ ذرائع وزیر اعظم ہاﺅس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 13:53

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف پیر کو ایران اور سعودی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف اور آرمین چیف جنرل راحیل شریف پیر کو ایران اور سعودی عرب جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف پیر کو سب سے پہلے تہران جائیں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ سعودی عرب جائیں گے جہاں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کریں گے۔

اس دورے کا مقصد ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی ختم کروانا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی کریں گے، اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہوں گے۔وزیر اعظم نواز شریف منگل کی صبح وطن واپس آئیں گے جس کے بعد پاکستان میں ایک روزہ قیام کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ ہوں گے ، سوئٹزر لینڈ میں بھی وزیر اعظم ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی ، اور مشرق وسطی میں پیدا ہونے والے کشیدہ حالات پر علماءکرام اور دیگر حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ وطن واپسی پر ملکی قیادت سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم نواز شریف ایران اور سعودی عرب کشیدگی پر آئندہ لائحہ عمل بھی تیار کریں گے۔