جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای میں سب سے زیادہ کمانے والے ریسلر بن گئے

ہفتہ 16 جنوری 2016 13:54

جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای میں سب سے زیادہ کمانے والے ریسلر بن گئے

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)ریسلر جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں سب سے زیادہ کمانے والے اسٹار رومن رینز یا بروک لیسنر کو مات دیدی ۔ایک رپورٹ کے مطابق جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای میں ہر سال 1 کروڑ ڈالرز کے قریب کما رہے ہیں اور ان کے بعد ٹرپل ایچ دوسرے نمبر جبکہ بروک لیسنر تیسرے نمبر پر ہیں۔درحقیقت ڈبلیو ڈبلیو ای میں آمدنی کا تعین ریسلرز کی شرکت کے حوالے سے ہوتا ہے اور جو سپراسٹار زیادہ میچز کا حصہ بنتا ہے اس کا شیئر بھی اتنا زیادہ ہوتا ہے۔

جان سینا تسلسل سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے مین ایونٹس کے اہم میچز کا حصہ بنتے ہیں اور وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی مرچنڈائز سیل کا بھی بہت بڑا حصہ ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اس وقت مقبولیت میں سب سے آگے ہیں جس کا ثبوت ٹوئٹر پر 70 لاکھ فالورز سے ہوتا ہے جو کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے اپنے اکاؤنٹ سے بھی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

عوامی مقبولیت کے باعث جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں اور ان کی موجودگی ٹکٹوں کی فروخت اور ٹیلیویڑن ریٹنگ کو بھی بڑھاتی ہے۔کمانے کے معاملے میں رومن رینز بہت پیچھے ہیں۔خیال رہے کہ جان سینا ایک دہائی سے زائد عرصے سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے روسٹر کے بڑے اسٹارز میں سے ایک ہیں تاہم آج کل انجری کے باعث وہ ریسلنگ کی دنیا سے دور ہیں۔#