رینجزز پنجاب کے 17 اضلاع میں دہشت گردوں ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کرے گی
آپریشن کو آپریشن کلین اپ کا نام دیا گیا ہے آپریشن میں جدید اسلحہ ، ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جائیں گے
ہفتہ 16 جنوری 2016 14:29
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت رینجرز پنجاب کے 17 اضلاع میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرے گی۔آپریشن سی ٹی ڈی اور اہلیٹ فورس کرے گی ۔پنجاب سے ملنے والی سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر آپریشن کے دوران رینجرز معاونت کرے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے آپریشن مہم کو آپریشن کلین اپ کا نام دیا گیا جو کہ جنوبی ، شمالی اور سنٹرل پنجاب میں شروع کیا جائے گا جو کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر کے ان کے سلیپر سیل کو بھی نشانہ بنائے گی ۔
جن 17 اضلاع میں یہ آپریشن کیا جائے گا ان میں ڈیرہ غازی خان ، لیہ ، بہاولپور ، خانیوال ، رحیم یار خان ، ملتان ، جھنگ ، اٹک ، سرگودھا ، بھکر ، میانوالی ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، سائیوال ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ شامل ہیں ۔(جاری ہے)
دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جدید آلات اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جائیں گے جبکہ رینجرز اور دوسری پیرا ملٹری فورسز سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کی معاونت کریں گی اور ضرورت پڑنے پر فوج کو بھی طلب کیا جا سکے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آپریشن کی ضرورت اس لئے پیش آئی ہے کہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں اسلحے کی سمگلنگ کی جاتی ہے لوگوں کو تاوان کے لئے اغواء جبکہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد نے یہاں پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.