جنوبی کوریا نے بلوچستان سے سالانہ بنیادوں پہ تانبا درآمدکرنے کی پیشکش کردی

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:33

جنوبی کوریا نے بلوچستان سے سالانہ بنیادوں پہ تانبا درآمدکرنے کی پیشکش ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) جنوبی کوریا نے بلوچستان سے سالانہ بنیادوں پہ تانبا درآمدکرنے کی پیشکش کی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوریا کے سفیر ڈاکٹرسونگ جوانگ نے یہ پیشکش گو رنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اوروزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری سے الگ الگ ملاقاتوں میں کی ۔ڈاکٹر سونگ نے اس موقع پر کہا کہ انوسمنٹ اورکوریا امپورٹ ایسوسی ایشنزکو صوبے میں دستیاب دیگر سرمایہ کاری مواقع بارے بھی آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

سفیر نے چاگی میں سٹیل ملز کے قیام بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔پاک کوریا ٹریڈ معاہد ے پربھی تبادلہ خیا ل کیا گیاکیونکہ اس سے بلوچستان میں کوریا کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی ۔انہوں نے معدنیات کے شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کوریا مختلف صنعتوں میں50000 کاپر (تانبا) استعمال کررہا ہے اور اسکو چلی سے درآمد کیا جارہاہے ۔انہوں نے میٹنگ میں پیشکش کی کہ ہم بلوچستان سے سالانہ 6 ارب روپے کا کاپر درآمد کرسکتے ہیں۔وزیراعلی ثناء اللہ زہر ی نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت کورین سرمایہ کاروں کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :