ڈاکار ریلی کا 12واں مرحلہ جنوبی افریقہ کے لیوری پولٹر نے جیت لیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:34

ڈاکار ریلی کا 12واں مرحلہ جنوبی افریقہ کے لیوری پولٹر نے جیت لیا

پیرس (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری- 2016ء) ڈاکار ریلی کا بارہواں مرحلہ جنوبی افریقہ کے لیوری پولٹر نے جیت لیا ، اوور آل سٹینڈنگز میں سٹيفین پیٹر ہینسل بدستور سب پر بازی لئے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکار ریلی میں شریک ڈرائیورز کو 12ویں مرحلے میں سین یوآن سے ویا کارلوس پیز تک کا سفر طے کرنا تھا ، ہرے بھرے راستوں اور ناہموار سطح پر ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا تو ہوا لیکن جنوبی افریقہ کے لیوری پولٹر کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے تھے ، انہوں نے مصر کے ناصر العطیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ڈاکار ریلی کا 12واں سٹیج اپنے نام کرلیا ۔ چیمین لیڈر سٹیفن پیٹر ہینزل اوورآل سٹینڈنگز میں سرفہرست ہیں ، دوسری طرف بائیک ریس میں ،پرتگال کے ہیلڈر روڈریگی ،نے کامیابی حاصل کی ۔