سربیا:پاکستان سفارت خانے سے 50 ہزار ڈالر اور اہم فائلیں چوری

ہفتہ 16 جنوری 2016 14:37

سربیا:پاکستان سفارت خانے سے 50 ہزار ڈالر اور اہم فائلیں چوری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) سربیا کے دالخلافہ بلغراد میں پاکستانی سفارتخانہ کی عمارت میں رکھے گئے لاکر کے تالے توڑ کر نامعلوم ڈاکو پچاس ہزار ڈالر اور دیگر ضروری کاغذات لیکر فرار ہوگئے بلغراد پولیس نے پاکستانی سفارتخانہ کے ہائی کمشنرز کی اطلاع پر مقدمہ درج کرلیا ہے آن لائن کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چھٹیوں کی وجہ سے پاکستانی سفارتخانہ بند تھا کہ اچانک نامعلوم ڈاکو سفارتخانے میں موجود لاکر جس میں ملازمین کی تنخواہیں اور پاسپورٹ کی فیسیں موجود تھیں اور دیگر ضروری کاغذات موجود تھے لاکر توڑ کر نامعلوم ڈاکو پچاس ہزار ڈالر اور دیگر سامان لیکر رفو چکر ہوگئے جس کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر نے پولیس کو رپورٹ درج کرادی ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، اس سلسلے میں پاکستانی سفارتخانہ کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے تاہم آخری اطلات تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی

متعلقہ عنوان :