وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب اور ایران کے ہنگامی دورے پرپیرکے روز روانہ ہونگے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 14:42

وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب اور ایران کے ہنگامی دورے پرپیرکے روز روانہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب اور ایران کے ہنگامی دورے پرپیرکے روز روانہ ہونگے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کیساتھ مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہوں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف ہنگامی دورے میں پہلے تہران جائیں گے جہاں صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے،بعد میں وہ سعودی عرب جائیں گیاور شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کامقصددونوں برادر ممالک میں کشیدگی ختم کراناہے۔۔اس سلسلے میں سعودی عرب اور ایران سے پاکستان کے سفارتی روابط جاری تھی اور دونوں ملکوں نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کے د ورے کا خیر مقدم کریں گے۔وزیراعظم نواز شریف 24گھنٹے کے دورے کے بعد واپس آکر اس صورت حال پرعسکری قیادت اور قریبی ساتھیوں سے صلاح مشورہ کریں گے۔وزیراعظم نواز شریف ایک دن بعد سوئٹزرلینڈ جائیں گے جہاں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایران سعودی عرب کشیدگی میں کمی کیلیے عالمی را ہنماوں سے بھی صلاح مشورہ جاری رکھیں گے۔