پوری قوم سندھ اسمبلی سے منظور کئے گئے ” منی این آر او “ کو مسترد کرتی ہے‘ مسرت چیمہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 15:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے سندھ اسمبلی سے منظور کئے جانے والے کریمینل پراسیکیوشن ترمیمی بل کو ” منی این آر او “ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کی آڑ میں کس کو بچایا جارہا ہے سب اس سے آگاہ ہیں ،پنجاب کے حکمران قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے کڑے احتساب کے نعروں سے ایک قدم آگ بڑھ کر عملی اقدامات کا آغاز کریں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد کے نتیجے میں حکمران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو عوام تک منتقل کرنے پر مجبور ہوئے ۔عوام کے مسائل پر بھرپور آواز بلند کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو ملک و قوم کی بجائے اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس کا ثبوت کریمینل پراسیکیوشن ترمیمی بل کی صورت میں ” منی این آر او “ کی منظوری ہے لیکن پوری قوم اسے یکسر مسترد کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدارمیں آکر ایوانوں کو ملک کی عزت میں اضافے اور عوام کی فلاح و بہبودکیلئے بہترین قانون سازی کا مرکز بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :