> لاہور کی فیملی عدالت میں اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے مقدمے کی سماعت جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے نہ کی جا سکی.

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 15:37

> لاہور کی فیملی عدالت میں اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے مقدمے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جنوری۔2016ء) > لاہورکی فیملی عدالت کی جج شمیم اختر وٹو نے کیس کی سماعت کرنا تھی تاہم جج کی رخصت پر ہونے کہ وجہ سے میرا کے وکیل نے عدالت سے اگلی تاریخ حاصل کر لی.۔اداکارہ میرا نے تکذیب نکاح کے دعوی میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ عتیق الرحمن نامی شہری جعلی نکاح نامہ بنا کر اس کا شوہر ہونے کا جھوٹا دعوی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

تکذیب نکاح کی کاروائی پر عدالت عالیہ کی جانب سے حکم امتناعی واپس لیا جا چکا ہے لہذا عدالت اپنا فیصلہ سنائے۔میرا کا موقف ہے کہ جعلی نکاح نامہ یونین کونسل سے رجسٹرڈ نہیں اس پر دستخط،مہریں اور گواہوں کے دستخظ بھی جعلی ہیں۔ عدالت نے اداکارہ کے شوہرہونے کے دعویدار عتیق الرحمن کو متعدد نوٹسز جاری کر رکھے ہیں مگر عتیق الرحمن کی جانب سے ابھی تک عدالت میں کوئی جواب داخل نہیں کرایا گیا۔آئندہ سماعت پر اداکارہ میرا عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کرائیں گی۔

متعلقہ عنوان :