داعش نے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پرحملہ کرنے والے 2خودکش بمباروں کی تصاویر جاری کردیں

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:12

داعش نے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پرحملہ کرنے والے 2خودکش بمباروں ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) شدت پسند تنظیم داعش نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر پرحملہ کرنے والے 2خودکش بمباروں کی تصاویر جاری کردیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر پرحملہ کرنے والے 2خودکش بمباروں کی تصاویر عربی تحریر کے ساتھ جاری کی ہیں تاہم تصاویر کے اصلی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں حملہ آوروں کی شناخت فاروق الخرسانی اور ابو عبید الخراسانی کے نام سے ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے عربی اور انگلش میں لکھی گئی تحریروں کے ذریعے بدھ کو جلا ل آبادمیں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔شدت پسند تنظیم نے دعویٰ کیا تھاکہ پاکستانی قونصل خانے پر حملہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے جواب میں کیا گیا ہے ۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے دوران افغان سیکورٹی فورسز کے 7 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

متعلقہ عنوان :