ٹینس سٹار یوجینی بوچارڈ غیر معیاری کھیل پر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئیں

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:12

ٹینس سٹار یوجینی بوچارڈ غیر معیاری کھیل پر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئیں

ہوبارٹ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری- 2016ء) کینیڈین ٹینس سٹار یوجینی بوکارڈ سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ کے آغاز سے قبل تناؤ کا شکار ہوگئی ہیں ۔ گزشتہ روز ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ان کا سامنا ڈومینیکا سیبلکووا سے تھا ۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران جیت کیلئے بے تاب کھلاڑی نے سخت دباؤ میں اپنا ریکٹ زمین پر دے مارا ۔ وہ یہ مقابلہ جیت گئیں مگر شائقین ان کے اس عمل پر حیرت زدہ رہ گئے ۔ انہیں گزشتہ سال 30 سنگل میچز میں سے 18 میں ناکامی کا سامنا کرناپڑا تھا ، یوجنی کے مطابق کھیل کے دوران ان کی ٹائمنگ متاثر ہوئی اور سروس بھی معیاری نہیں تھی ۔