لنکا شائر نے کیوی پیسر نیل ویگنر کی خدمات حاصل کرلیں

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:19

لنکا شائر نے کیوی پیسر نیل ویگنر کی خدمات حاصل کرلیں

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری- 2016ء) لنکا شائر کاؤنٹی نے رواں برس شیڈول انگلش سیزن کیلئے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر نیل ویگنر کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو بطور غیرملکی کھلاڑی انگلش کلب کی نمائندگی کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2006ء میں فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس سطح پر431 وکٹیں انہیں ایک تجربہ کار فاسٹ بالر ثابت کرتی ہیں ۔ لنکا شائر کے ہیڈ کوچ ایشلے جائلز نے کہا ہے کہ 29 سالہ نیل ویگنر ورلڈ کلاس بالر ہیں جن کی شمولیت سے ٹیم کی بالنگ لائن مزید مضبوط ہو گی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیل ویگنر لنکاشائر کاؤنٹی کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔