مرغیوں کا گوشت کا معیار بہتر اور ماڈل دکانیں تیار کرنے کے حوالے سے حتمی نوٹسز جاری

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے شعبہ فوڈ کے شہر میں واقع مرغیوں کے گوشت کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کو مطلوبہ معیار کے مطابق ماڈل دکانیں تیار کرنے کے حوالے سے حتمی نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نوٹسز میں یکم فروری 2016ء تک کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کو معیار کے مطابق ڈھال لیں یکم کے بعد خلاف ورزی کی مرتکب دکانوں کو سیل کردیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے شعبہ فوڈ اور ٹولنٹن مارکیٹ تاجران یونین کے درمیان مذاکرات آج متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ مرغیوں کے گوشت کا کاروبار کرنے والے افراد کو طے شدہ معیار کے مطابق اپنی دکانیں ڈھالنے کے نوٹسز گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے دیئے جارہے ہیں۔