خسارہ پورے کرنے کیلئے واپڈا کاسرکاری ، صنعتی و گھریلو صارفین کو” اضافی ایڈوانس یونٹ“ ڈالنے کا انکشاف

جو شکایت کنندہ بل کی درستگی کیلئے آجائے اُس کا درست کر دیا جاتا ہے دوسروں پر” خاموش ٹیکنیکل چھری“ عرصہ سے چل رہا ہے، سینئر میٹر ریڈر کا انکشاف

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) محکمہ واپڈا اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیز کی ملی بھگت سے سرکاری ، صنعتی و گھریلو صارفین کو” اضافی ایڈوانس یونٹ“ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے جس سے واپڈا کو ہونے والا خسارہ پورے پورا کیا جا رہا ہے۔ واپڈا سیوابستہ ایک سینئر میٹر ریڈر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرآن لائن کو بتایا کہ جو شکایت کنندہ بل کی درستگی کیلئے آجائے اُس کا درست کر دیا جاتا ہے دوسروں پر” خاموش ٹیکنیکل چھری“ عرصہ سے چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری محکموں، صنعتی اداروں کی طرف سے بڑھتی ہوئی شکایات کے بعدواپڈا کی جانب سے اضافی ایڈوانس یونٹ ڈالنے کا انکشاف ہوا تو سرکاری محکموں کو خیال آیاکے بعد تمام سرکاری محکموں کے افسران کو بل کی ادائیگی سے قبل یونٹ چیک کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں مختلف سرکاری محکموں میں واپڈا کی جانب سے بلوں میں اضافی یونٹس ڈالنے کی شکایات پر حکومت نے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی سے قبل یونٹ چیک کریں اور جو یونٹ میٹر پر ہوں اس کے مطابق بل درست کرواکر جمع کرائے جائیں مختلف سرکاری محکموں میں بلوں کی بھرمار کے باعث محکموں کیلئے بلوں کی ادائیگی بڑا مسئلہ بنتی جارہی ہے جس کے باعث حکومت نے فوری طور پر بلوں میں زائد یونٹ کی روک تھام کیلئے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر ماہ بل کی ریڈنگ چیک کرنے کے بعد اسکی ادائیگی کریں۔

متعلقہ عنوان :