نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کا ”حلف اٹھاتے ہی“ سرکاری اداروں کے دوروں میں اضافہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کا ”حلف اٹھاتے ہی“ سرکاری اداروں کے دوروں میں اضافہ ہو گیا ہے۔بلدیاتی اداروں کے نو منتخب کونسلرز ،چیئرمین،وائس چیئرمینز نے حلف اٹھاتے ہی شہری و دیہی حدود میں واقع سکولوں، ہسپتالوں سمیت سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے دورے شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

کونسلرز اپنے چیئرمین یا وائس چیئرمین کی سربراہی میں وزٹ کو تعارفی دورے کا نام دے رہے ہیں تاہم سرکاری آفیسر ز کا ان کی بات ” سنی ان سنی“ کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

منتخب نمائندہ صبح سویرے ہی اپنے مخصوص یوسی آفس پہنچتے ہیں اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے سرکاری و غیر سرکاری افسروں سے ملاقات کا رخ کرتے ہیں۔تاہم سب سے پہلے بلدیاتی اداروں کے عملہ کو علاقہ کی صفائی کی ہدایت جاری کرتے ہیں۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کڑنے والے افراد کو نو منتخب پارٹی کے ساتھ ساتھ دیکھائی دیتے ہیں۔(

متعلقہ عنوان :