پی ٹی اے نے یوٹیوب پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 16:34

پی ٹی اے نے یوٹیوب پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : پی ٹی اے نے یوٹیوب پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی اے نے حکومتی حکم پر یو ٹیوب پر پابندی عائد کی تھی ۔

(جاری ہے)

لیکن اب یوٹیوب نے اپنالوکل ورژن پاکستان میں لانچ کر دیا ہے، یوٹیوب کے لوکل ورژن پر قابل اعتراض مواد موجود نہیں ہے۔

اس ورژن پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ ہونے کی صورت میں یوٹیوب انتظامیہ اسے ہٹا دے گی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ یوٹیوب کا لوکل ورژن لانچ ہونے کے بعدمزید پابندی کی ضرورت نہیں رہی۔ پی ٹی اے نے سپریم کورٹ میں درخواست اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی ہے۔ تاہم اس پر سپریم کورٹ کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :