شہداد کوٹ، گیارہویں جماعت کے طالب علم نے پسند کی شادی نہ ہونے پرخود کو گولی مارکر خودکشی کرلی
ہفتہ 16 جنوری 2016 16:51
شہدادکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء)شہدادکوٹ میں گیارہویں جماعت کے طالب علم نے پسند کی شادی نہ ہونے پرخود کو گولی مارکر خودکشی کرلی ہے ۔ شہر کے مسن محلہ کے 18 سالہ رہائشی نوجوان فیاض حسین مرکھنڈ نے اپنے گھرمیں کمرے کے اندر رپیٹر سے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ بجھا دیاہے۔
(جاری ہے)
اسپتال میں موجود متوفی نوجوان کے والدریاض حسین مرکھنڈ نے میڈیا والوں کو بتایا کہ انہیں معلوم نہیں کہ نوجوان نے کس بات پر مشتعل ہوکر خودکشی کرکے اپنی زندگی اور انکے آباد گھر کوبرباد کردیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ متوفی نوجوان گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا اور شہر کے ایک میڈیکل اسٹور پر کام کرتا تھا۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نے پسند کی شادی نہ ہونے پر مشتعل ہوکر خود پر فائر کرکے خودکشی کی ہے، دوسری جانب واقعے کی اطلاع پر (اے) سیکشن تھانہ کی پولیس نے نعش کو تحویل میں لے لیا اور شہدادکوٹ ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی ہے، واقعے کے بعد متوفی نوجوان کے گھر میں کہرام برپا ہے ۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.