Live Updates

ن لیگ نے 2018ءکے انتخابات میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 17:13

ن لیگ نے 2018ءکے انتخابات میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : ن لیگ نے آئندہ عام انتخابات میں ریحام خان کو پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ روزنامہ اُمت کے مطابق ریحام خان اپنے اور کپتان کی طلاق میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کے کردار کو سامنے لائیں گی۔روزنامہ اُمت نے اپنے معتبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ریحام خان سے متعلق ن لیگ نے اپنے پوٹھو ہار سرکل کے ایک رہنما کو یہ ذمہ داری سونپی ہے جس نے کافی حد تک ثبوت بھی حاصل کر لیے ہیں۔

ن لیگ نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ابھی سے ہی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔جس کے تحت حکومت نے اپنے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ سیاست میں اپنی روایتی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف کو بھی ٹف ٹائم دینے کی تیاری کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی جانب سے رہنما کو اہم ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ عمران خان اور ریحام خانکی طلاق کی اصل وجہ اور اس طلاق میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کے کردار سے متعلق حقائق اور معلومات سمیت ممکنہ ثبوت بھی اکٹھا کریں ۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان ، ن لیگ کے رہنماﺅں کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہی ہیں۔ جبکہ یہ بھی بتایا گیا کہ ریحام خان اور لیگی رہنماﺅں کے مابین بہت سے معاملات طے پا چکے ہیں۔ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ ریحام خان کا ن لیگ کے ساتھ پہلا رابطہ طلاق کے بعد پاکستان واپسی کے وقت ہوا۔جبکہ یہ خبریں بھی کافی گردش میں رہیں کہ نجی ٹی وی چینل پر ریحام خان کی نوکری میں بھی ن لیگ کا ایک بہت بڑا ہاتھ ہے۔ریحام خان آئندہ ن لیگ کی انتخابی مہم کے دوران اسٹیج پر نظر آ سکتی ہیں۔تاہم اگر ریحام خان کو ن لیگ کے ٹکٹ پر پی ٹی آئی کے مد مقابل کھڑا کیا گیا تو وہ بلا شبہ پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات