اقتصادی راہداری روٹ پر اتفاق عوام کی آواز ہے،علامہ ممتاز اعوان

راہداری منصوبہ کی طرح کالا باغ ڈیم پر بھی قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے،ڈاکٹر شاہد نصیر

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) کل مسالک ”ورلڈ پاسبان ختم نبوت“کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر شاہد نصیر ودیگر راہنماؤں نے اقتصادی راہداری منصوبہ کے مغربی روٹ کی تعمیر پر حکومت اور سیاسی جماعتوں کے اختلافات کے خاتمے اورپہلے مغربی روٹ کی تعمیر پر اتفاق کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اقتصادی راہداری روٹ پر یہ اتفاق 20 کروڑ پاکستانی عوام کی آواز ہے اور اس اتفاق سے ملکی ترقی کے دشمنوں کے تمام ارادے خاک میں مل گئے ہیں اس قومی اتفاق کا جتنا بھی خیر مقدم کیا جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

نیز ان راہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کی طرح کالا باغ ڈیم پر بھی قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے جو ملک و قوم کیلئے انتہائی ناگزیر ہے کیونکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ملک سے جہاں اندھیرے ختم اور روشنیاں بحال ہونگی وہاں پر ملک توانائی بحران سے بھی نکل آئیگا اور عوام کو انتہائی سستی ترین بجلی ملے گی جس سے وطن عزیز پاکستان میں صنعتی ترقی کا انقلاب آئیگا اور عوام خوشحال ہونگے اور بھارتی ایجنٹ سیاستدانوں کا منہ کالا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :