مرد و خواتین کیلئے” تیزاب گردی سے تندرستی تک “ صحت مراکز کے قیام کا فیصلہ

مختلف اضلاع میں تین مراحل میں شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے کیلئے کا تخمینہ 1 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے،محکمہ صحت سے وابستہ سینئر میڈیکل آفیسر کی گفتگو

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)گزشتہ پانچ سالوں میں پنجاب کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں مین تیزاب گردی کے واقعات میں شدید اضافہ کا انکشاف ہوا ہے تاہم خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں اور مردوں پر بھی تزاب گردی کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت و ریسکو اداروں کے سینئر سٹاف پر مشتمل ٹیم کے زیر اہتمام پنجاب کے مختلف اضلاع میں متاثرہ افراد کیلئے ”تیزاب گردی سے تندرستی تک “ کے نام سے مرکز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے متعلقہ ضروریات کیلئے سمری تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جھلسنے والے افراد کیلئے مراکز کے قیام کا مقصد ایسے افراد کو معذوری سے بچانا ہے۔محکمہ صحت سے وابستہ سینئر میڈیکل آفیسر کے مطابق پہلے مرحلے کیلئے تخمینہ 1 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے تاہم انتہائی کم لاگت سے اچھے سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔ مراکز پہلے سے موجود ہسپتالوں میں قائم کرنے کی ہدایات ہیں جس پر محکمہ صحت اور ریسکیو اداروں نے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔