پی آئی اے کا مالی خسارہ 30ار ب روپے ہونے کا انکشاف

ہفتہ 16 جنوری 2016 18:09

لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء ) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینز کو 2015میں 30ار ب روپے کا مالی خسارہ ہونے کا انکشاف۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائر یکٹر کا اجلاس ہوا جس میں بتا یا گیا کہ پی آئی اے کو سال 2015میں 30ارب روپے کا م نقصان ہوا ہے جبکہ پی آئی اے 136ارب روپے کا مقروض ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتا یا گیا کہ پی آئی اے 136ارب روپے کا مقروض ہونے کی وجہ سے ماہانہ 3ارب روپے سود ادا کرتا ہے جس کی وجہ سے ادارے کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :