میرے نام پر محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی کے ایک انچ کا قبضہ بھی ثابت ہو جائے تو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے مستعفی ہو جاؤنگا‘ سردار شیر علی گورچانی
عمران خان کو کوئی الزام تراشی کرنے سے پہلے تحقیق کر نے ساتھ ساتھ اپنے گریبان میں بھی جھانک لینا چاہیے‘ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی
ہفتہ 16 جنوری 2016 18:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان چیئرمین کے بیان (کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے راجن پور میں محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے ) پر شدید رد عمل کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نہ صرف ایک نام نہاد پارٹی کے سربراہ ہیں بلکہ اس غلط فہمی میں بھی مبتلا ہیں کہ ان کی پارٹی ایک بڑی سیاسی جماعت ہیں ۔
عمران خان کو کوئی الزام تراشی کرنے سے پہلے اس کی تحقیق کر نے ساتھ ساتھ اپنے گریبان میں بھی جھانک لینا چاہیے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ اگر میرے نام پرمحکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی کے ایک انچ کا قبضہ بھی ثابت ہو جائے تو میں ڈپٹی سپیکر کے عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا اور ہر قسم کی سزا کے لئے بھی اپنے آپ کو پیش کروں گا۔(جاری ہے)
سردارشیر علی خان گورچانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی رضا دریشک اور اس کے خاندان کے لوگ سرکاری زمین پر قابض ہیں۔
جب ان کے خلاف کارروائی ہونے لگی تووہ عدالت سے سٹے لے آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے لوگوں سے سرکاری زمینوں کے قبضے واگزار کروانے کی بات نہیں کرتے بلکہ اس کے برعکس چور مچائے شور مصداق دوسروں پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست میں آئے کافی عرصہ گزر گیا ،اب انہیں سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ شیر علی خان گورچانی نے میڈیا سے درخواست کی کہ ا لزام تراشی والی خبر نشر کرنے سے پہلے تحقیق کر لیا کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.