بجلی کے بریک ڈاؤن سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے: پیاف

ہفتہ 16 جنوری 2016 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے قائم مقام چئیرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ ہر سال بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونا باعث تشویش ہے ،حکومت اس مسئلے پر فوری قابو پائے تاکہ مستقبل میں ایسی صورحال کا دوبارہ سامنا نہ کرنا پڑے۔

بجلی و گیس کے بحر ان سے پہلے ہی ہر طبقہ پریشان اور مالی مشکلات کا شکار ہو رہاہے۔ بریک ڈاون کے علاوہ معمول کی لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشستہ روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے بھی بجلی کی پیداوار میں کمی کا باعث ہیں جس کے باعث ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ساتھ تاجر برادری کو بھی متاثر کر رکھا ہے ۔

اکثر کاروبار بند اور مزدور طبقہ پریشانی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری بجلی اور گیس کے بحران کے باعث انڈسٹری پہلے ہی متاثر ہے اور بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضا فہ بھی ہو چکا ہے ۔ حکومت اپنے غیر ضروری اخراجات کو ختم کرے اور پاور سیکٹر کی ادائیگییاں کرے تاکہ ٓآنے والے موسم گرما کی شدید گرمی میں عام آدمی بشمول تاجر برادری کو بھی بجلی کے سنگین بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :