بھارتی اداکار راج کپور کی پشاور میں تاریخی حویلی توڑنے کی کوشش میں پولیس نے چارمزدورکو گرفتار کر لیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 20:41

بھارتی اداکار راج کپور کی پشاور میں تاریخی حویلی توڑنے کی کوشش میں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) بھارتی اداکار راج کپور کی پشاور میں تاریخی حویلی کو توڑنے کی کوشش میں پولیس نے چارمزدورکو گرفتار کر لیا ہے،سیکرٹری محکمہ ثقافت اعظم خان نے راج کپور کی آبائی مکان مسمار کرنے کانوٹس لے لیا،ذمہ دارروں کے خلاف کاروائی کاحکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاورکے علاقے ڈھکی منور شاہ میں بھارتی اداکار راج کپور کی تاریخی حویلی کو توڑنے کی کوشش کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار مزدوروں کو گرفتار کر لیا ،مزدوروں نے مالکان کے کہنے پر گھر کو توڑنے کی کوشش کی،محکمہ ثقافت اور آثار قدیمہ نے گھر کو قومی ورثہ قراردیا تھا تاہم حویلی کے حوالے سے مالک اورحکومت کے درمیان بات نہ بن سکی اور معاملہ جوں کا توں ہے۔

سیکرٹری محکمہ ثقافت اعظم خان نے واقعہ کانوٹس لیکرملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی ،سکرٹری ثقافت کے مطابق حکومت تاریخی ورثوں کی حفاظت کے لئے ہرقدم اٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :