Live Updates

عمران خان نے کینسر کے مرض میں مبتلا 9 سالہ ایمن کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 جنوری 2016 21:06

عمران خان نے کینسر کے مرض میں مبتلا 9 سالہ ایمن کی ملاقات کی خواہش پوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) عمران خان نے کینسر کے مرض میں مبتلا 9 سالہ ایمن کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کینسر کے مرض میں مبتلا 9 سالہ بچی ایمن کی خواہش پوری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی ایمن برین ٹیومر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے اور عمران خان سے ملاقات کی خواہش رکھتی تھی۔ اس خواہش کو پورا کرنے کے مقصد سے ایمن خراب صحت کے باوجود خیبرپختونخواہ سے سفر کرکے اسلام آباد پہنچی جہاں عمران خان نے اس سے ملاقات کی۔ عمران خان نے اس موقع پر ایمن کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :