زیادہ ٹی ٹونٹی چھکے ، آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کی جگہ لینے پر نگاہیں مرکوز کرلیں

ہفتہ 16 جنوری 2016 21:48

زیادہ ٹی ٹونٹی چھکے ، آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کی جگہ لینے پر نگاہیں مرکوز ..

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی اتوار کو کھیلا جائے گا جہاں قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کے نشانے پر آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ پرہوگا ۔ شاہد آفریدی کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں میں 5ویں نمبر پر ہیں ۔

(جاری ہے)

زیادہ ٹی ٹونٹی چھکے لگانے کا عالمی اعزاز کیوی بلے باز برینڈن میک کولم کو حاصل ہے جنہوں نے 91 چھکے لگا رکھے ہیں ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 87 چھکوں کے ساتھ دوسرے ، آسٹریلیا کے شین واٹسن 69 چھکوں کے ساتھ تیسرے اور ان کے ہم وطن اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر 66 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔

پاکستانی آل راونڈر شاہد آفریدی نے اب تک 88 میچز میں 64 چھکے لگائے ہیں اور کیویز کے خلاف دوسرے میچ میں ان کے نشانے پر وارنر کا ریکارڈ ہوگا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے کیویز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں بھارتی مڈل آرڈر بلے باز یووراج سنگھ کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑا تھا ۔