خیر پور میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور بس میں تصادم 4 افراد جاں بحق ، 12 زخمی

ہفتہ 16 جنوری 2016 23:45

خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16جنوری۔2016ء) قومی شاہراہ پر ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کو جیکب آباد سے کراچی جاتی ہوئی بس کو حادثہ پیش آگیا۔ ٹرک اور بس کے تصادم میں چار افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں اور لاشوں کو پولیس نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کی ابتدائی طبی امداد شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :