کترینہ اور رنبیر کاآپسی تعلق ختم کرنے کا اعلان
رنبیر کی فیملی کترینہ کیساتھ انکے رشتے سے خوش نہیں تھی‘دونوں کا باہمی منظوری سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ
اتوار 17 جنوری 2016 12:05
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء)کہتے ہیں ہر رومانوی کہانی کا انجام اچھا نہیں ہوتا اور یہی بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے ساتھ بھی ہوا جنہوں نے اپنا تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے-دونوں اداکاروں کے درمیان اختلافات کی خبریں تو کئی روز سے گردش کر رہی تھیں تاہم ہندوستانی ویب سائٹ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق اب دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کو قائم رکھنے کے لیے کئی کوششیں کی تاہم بات بنتی نظر نہ آئی-رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رنبیر کی فیملی کترینہ کے ساتھ ان کے رشتے سے خوش نہیں تھی جس کے بعد دونوں اداکاروں نے اس رشتے کو باہمی منظوری کے ساتھ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔(جاری ہے)
دونوں کے قریبی دوستوں کے مطابق کترینہ اور رنبیر کے درمیان طویل عرصے سے اختلاف موجود تھے-یاد رہے کہ قیاس آرائیاں تھیں کہ گزشتہ سال رنبیر کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم ’تماشا‘ کی تشہیر کے دوران بڑھتی ہوئی قربتیں کترینہ کیف کو بالکل پسند نہیں آئیں۔
جبکہ کترینہ کا اس حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ دوسروں کی زندگی پر اپنے فیصلے اور مرضی نہیں تھوپ سکتیں تاہم انہیں امید تھی کہ وقت کے ساتھ سب کچھ بہتری ہو جائے گا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
مادھوری کی وجہ سے یش چوپڑا کی فلم سے انکار غلطی تھی، منیشا کوئرالہ
-
اپنی فلم ’’کنگ ‘‘میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار ادا کرینگے
-
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
-
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
-
ارپیتا سے شادی کسی لالچ میں نہیں کی‘: آیوش شرما کا الزامات پر ردِعمل
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.