سدھارتھ کی سالگرہ پر کیک کی جگہ تربوزکاٹا گیا

فواد خان، عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کرن جوہر کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے

اتوار 17 جنوری 2016 12:07

سدھارتھ کی سالگرہ پر کیک کی جگہ تربوزکاٹا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ساتھی اداکار سدھارتھ ملہورترا کی 31 ویں سالگرہ پر ایک تصویر شئیر کی جس میں پاکستانی اداکار فواد خان بھی موجود ہیں۔اس تصویر میں عالیہ، سدھارتھ اور فواد خان ایک ہی فریم میں ہیں اور تینوں کے ہاتھوں میں تربوز کا ایک حصہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

تصویر پر عالیہ کا کہنا تھا کہ ’ہاں ہم اتنے کول ہیں، واٹرمیلن کٹنگ‘۔

واضح رہے کہ فواد خان، عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کرن جوہر کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔سدھارتھ ملہوترا کی سالگرہ کے موقع پر ہدایت کار کرن جوہر نے بھی انہیں ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباد دی۔یاد رہے کہ کرن جوہر نے اپنی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ میں سدھارتھ ملہورترا اور عالیہ بھٹ کو ایک ساتھ لانچ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :