عالمی شہرت یافتہ باکسر محمدعلی نے زندگی کی 74 بہاریں دیکھ لیں

اتوار 17 جنوری 2016 12:28

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمدعلی نے زندگی کی 74 بہاریں دیکھ لیں

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) دنیائے باکسنگ پر حکومت کرنیوالے لیجنڈ ری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی نے 17 جنوری کو اپنی74 ویں سالگرہ منائی ۔تفصیلات کے مطابق محمدعلی نے17جنوری1942ء کو امریکہ کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا جنہوں نے 70 ء کی دہائی میں اسلام قبول کیاانہوں نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا، باکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا ،لیکن ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب 60 کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیتا ۔

تمغہ جیتنے کے بعد محمد علی کو نسل پرستی کا سامنا رہا، لیکن ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا اور40 سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ریٹائر منٹ کے بعد بہت سے فلاحی کاموں میں حصہ لیا اور ایک مشہور شخصیت، ایک باغی، حقوق انسانی کے علمبردار اور شاعر، جس نظر سے بھی دیکھا جائے ،محمد علی نے ہمیشہ کھیل، نسل پرستی اور قومیت کو شکست دی اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب محمد علی کرہ ارض پر بلا شبہ سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخص بن گئے۔باکسنگ میں محمد علی کی زندگی 20 سال پر محیط رہی، جس کے دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آوٹ سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :