دی بیوٹی اینڈ سوشل ریکارڈز “ نے ماڈل ایان علی کا نام معروف خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا

اتوار 17 جنوری 2016 13:21

دی بیوٹی اینڈ سوشل ریکارڈز “ نے ماڈل ایان علی کا نام معروف خواتین کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) معروف عالمی تنظیم ” دی بیوٹی اینڈ سوشل ریکارڈز “ نے سال 2015 میں سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والی خواتین میں خوبرو ماڈل ایان علی کا نام بھی شامل کر لیا ہے پہلے نمبر پر مریم نواز دوسرے نمبر پر ماڈل ایان علی اور تیسرے نمبر پر ریحام خان موجود ہیں رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے حتمی فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں کر دیا جائے گا جبکہ ماڈل ایان علی نے عدالتوں کے چکر لگانے کی سنچری مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خواتین میں مریم نواز 83فیصد ، ماڈل ایان علی نے 79 فیصد جبکہ ریحام خان کی مقبولیت 71 فیصد رہی ہے اداکارہ میرا 37 فیصد ، اداکارہ مشی خان 11 فیصد تک پہنچ سکی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبولیت حاصل کرنے والی شخصیات 24 تحقیقات کے نام ریکارڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔ ان خواتین میں فلم انڈسٹری ، ماڈلنگ ، سیاست سمیت دیگر شعبے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :