سوائن فلو نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے ، مریضوں کی تعداد 52 ہو گئی

لاہور میں چار نئے کیسز سامنے آ گئے

اتوار 17 جنوری 2016 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) سوائن فلو نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے ہیں ، لاہور میں چار نئے کیسز سامنے ا? گئے ، مریضوں کی تعداد 52 ہو گئی۔سوائن فلو جسے طبی زبان میں ایچ 1، این 1 کہا جاتا ہے ، فلو کی ایک قسم ہے یہ بیماری مریض سے دوسرے شخص کو چھونے، ہاتھ ملانے ، ہوا کے ذریعے یا مریض کا استعمال شدہ برتن یا کپڑا استعمال کرنے سے پھیلتی ہے اور اس فلو نے صوبے کو اب اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پنجاب میں مریضوں کی کل تعداد 52 جبکہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 99 ہو گئی اور ہلاکتیں 12 تک جا پہنچی ہیں۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کہتے ہیں ، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اس فلو کو قابو کیا جا سکے اور اس بارے میں اقدامات پورے ہیں۔تاہم سوائن فلو سے اب تک 4 ہلاکتیں پنڈی ، 4 ملتان جبکہ لاہور ، چکوال ، گجرانوالہ اور ساہیوال میں ایک ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے جبکہ محکمہ صحت نے تمام ڈینگی وارڈز کو سوائن فلو وارڈز میں تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :